Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کتے نے بکری کو کاٹ لیا: بااثر افراد کے مبینہ تشدد سے بزرگ جاں بحق، ورثا کا احتجاج

پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کیا اور پھر انھیں چھوڑ دیا، ورثا
اپ ڈیٹ 25 اگست 2023 08:13pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

جہلم کے گاؤں نتھوالہ میں کتے کے بکری کو کاٹنے پر بااثر افراد کے مبینہ تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کتے نے بکری کو کاٹا تو با اثرافراد نے بزرگ پر بدترین تشدد کیا۔

ورثا کا کہنا ہے کہ بااثر افراد کے تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا۔

متوفی کے بھتیجے کا کہنا ہے کہ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا اور پھر انھیں چھوڑ دیا۔

جاں بحق ہونے والے شہری کے لواحقین نے ڈی پی او آفس کے باہر احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں :

سکیورٹی گارڈ کی وردی میں اسپتال آنے والا زخمی ڈاکو پکڑا گیا

ملازمہ تشدد کیس: رضوانہ کی حالت سنبھل گئی، میڈیکل رپورٹ تسلی بخش قرار

لاہور: 13 سالہ گھریلو ملازمہ پرشدید تشدد،دونوں ٹانگوں سے معذور

شہری کے جاں بحق ہونے پر ایس ایچ او نے اپنے مؤقف میں کہا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق بزرگ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔

protest

Jehlum

Torture

Punjab police