Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

فاقوں سے تنگ شہری نے 15 پر کال کردی، پولیس نے راشن گھر پہنچا دیا

شہر نے 15 پر کال کرکے بتایا کہ بچے کئی دن سے بھوکے ہیں
شائع 25 اگست 2023 04:24pm

لیہ کے رہائشی نے 15 پر کال کرکے بتایا کہ بچے کئی دن سے بھوکے ہیں اور کھانے کو کچھ نہیں، جس پر ڈی پی او راشن لے کر شہری کے گھر پہنچ گئے۔

ڈی پی او لیہ نے غریب شہری کی مدد کرکے نہ صرف ایک جان بچائی بلکہ بھوکوں کو کھانا کھلا کر اعلیٰ مثال بھی قائم کردی۔

لیہ کے ایک شہری شہیر نے 15 پولیس کو کال کرکے بتایا کہ اس کے بچے کئی دنوں سے بھوکے ہیں اور گھر میں کھانے کو کچھ بھی نہیں، اور میں زندگی سے تنگ آچکا ہوں۔

ڈی پی او لیہ نے بتایا کہ شہری کی کال پر ہم نے اسے تسلی دی اور کہا کہ فکر نہ کریں ہم آپ کے گھر پہنچتے ہیں اور راشن لے کر اس کے گھر پہنچ گئے، جس پر شہری کے بچوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

ڈی پی او لیہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ہمارا دینی فریضہ ہے کہ اپنے آس پاس اور دیگر مسلمانوں کا خیال رکھیں، صاحب حیثیت لوگوں کو چاہئے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں، تاکہ کوئی بھی بھوک کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ ہو۔

dpo

layya

15 police