Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرسٹیانو رونالڈو کا عربی میں سلام مداحوں کو بھاگیا

رونالڈو کی ویڈیوعرب اور مسلمان مداحوں میں مقبول ہوگئی
شائع 25 اگست 2023 04:15pm

سعودی فٹ بال کلب النصر نے اپنے پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا ایک مختصر ویڈیو پیغام پوسٹ کیا جس وہ میں اپنے مداحوں کوعربی میں مخاطب کرتے ہوئے ”السلام علیکم“ کہتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق رونالڈو کی ویڈیوعرب اور مسلمان مداحوں میں مقبول ہوگئی۔ اس سے پہلے بھی ایک ویڈیو گردش کر رہی تھی کہ جس میں رونالڈو کو روایتی سعودی لباس پینٹ میں دکھایا گیا تھا۔

اے ایف سی چیمپیئنز لیگ میں گروپ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے جوش ہونے کے ساتھ النصر کو فٹبال لیگ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرنے کی امید ہے۔

واضح رہے کہ آج جمعہ کو سعودی پروفیشنل لیگ کے تیسرے راؤنڈ میں الاحساء میں شہزادہ عبداللہ بن جلاوی اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں اس مشکل میچ کی میزبانی کی جائے گی۔

ronaldo