Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوک اسٹوڈیو گلوبل کیلئے پسوڑی فیم شے گل کا نیا گانا ریلیز

گانا تنہائی اورمایوسی کے احساسات پر قابو پانے سے متعلق ہے۔
شائع 25 اگست 2023 02:07pm
تصویر: دی نیوز انٹرنیشنل/ویب سائٹ
تصویر: دی نیوز انٹرنیشنل/ویب سائٹ

کوک اسٹوڈیو کے مقبول ترین گانے ”پسوڑی“ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی نوجوان گلوکارہ شے گل کا ’کوک اسٹوڈیوگلوبل‘ کیلئے نیا گانا ریلیز کردیا گیا۔

گلوکارہ شے گل کا نیا گانا ”میرا سویرا“ ریلیز ہونے کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہا ہے۔

گلوکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پرمداحوں کے ساتھ گانے کی ریلیز کی خبر شیئر کی۔

شے گل کا یہ پہلا سولو گانا ہے جس میں گلوکارہ نے اپنی سُریلی آواز کا جادو جگایا۔

گانا اور اسکی دھن تنہائی اور مایوسی کے احساسات پر قابو پانے سے متعلق ہے۔

مزید پڑھیں:

ایسی افواہ جس نے اداکارہ ماورا حسین کو حیران کردیا

جاوید اختر کو کنگنا رناوت کی شکایت پر درج مقدمے میں رعایت مل گئی

پاکستانی فلم نے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں جگہ بنالی

عمیر طاہرنے شے گل کے اس سولو گانے کو پروڈیوس کیا ہے، ”میرا سویرا“ کوک اسٹوڈیو گلوبل پر شے گل کا دوسرا گانا ہے۔

خیال رہے کہ گلوکارہ شے گل نے ترک گلوکار آیودیکی سات کے ساتھ کوک اسٹوڈیو گلوبل کے لیے اپنا پہلا گانا ”ون لو“ میں پرفارم کیا تھا۔

coke studio

lifestyle

Shae Gill

new song