Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

موبائل فون کے دور میں چھوٹے بچوں کو مطالعے پر لگانے کی آسان تجاویز

ڈیجیٹل دورنے کتابوں سے محبت کا رجحان کافی کم کردیا ہے۔
اپ ڈیٹ 25 اگست 2023 04:38pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

آج کے ڈیجیٹل دور نے کتابوں کے مطالعے کے رجحان کو کافی کم کردیا ہے، ڈیجیٹلائزیشن سے ہرعمر کے افرادخصوصاً بچے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

آج سے کچھ سال پہلے بچے گلی محلوں میں کھیلتے تھے لیکن اب ویڈیو گیمز نے ان کی جگہ لے لی ہے، اور اب ہر بچہ کمپیوٹر یا موبائل فون میں مصروف دیکھائی دیتا ہے۔

کئی والدین اس مسئلے کو لے کر کافی پریشان رہتے ہیں اور موبائل فون جیسی ”آفت“ کے بے دریغ استعمال سے تنگ آ چکے ہیں۔

والدین اپنے بچوں کو کتاب کا مطالعہ کرنے پرکافی زور دیتے ہیں لیکن بچےبمشکل ہی اس جانب راغب ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

بچوں کو جنک فوڈ کھانے سے کیسے بچائیں

بچوں میں قبض سے نجات کے آزمودہ ٹوٹکے

بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے والے پھل

یہاں والدین کیلئے چند تجاویز بتائی گئی ہیں جن سے وہ اپنے بچوں کی کتابوں سے محبت میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

جلد شروعات کریں

چھوٹے بچوں میں پڑھنے کی عادت پیدا کرنے کا پہلا قدم جلدی شروعات کرنا ہے۔ تحقیق کے مطابق بچوں کو چھوٹی عمرسے پڑھانے سے ان میں مطالعے کی عادت پیدا کرنا کافی آسان ہوجاتا ہے۔

والدین چھ ماہ کی عمر میں ہی اپنے بچوں کو پڑھانا شروع کرسکتے ہیں۔ اس سے ان کی سننے اور سمجھنے کی صلاحیتوں میں بہتری آتی ہے۔

والدین اپنے بچوں کے لیے پڑھنے کو زیادہ تفریحی اور خوشگوار بنانے کے لیے رنگین تصاویر اور دلچسپ کہانیوں کی کتابوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

پڑھنے کا ایک معمول بنائیں

پڑھنے کا معمول بنانا چھوٹے بچوں میں پڑھنے کی عادات کو فروغ دینے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔ والدین ہر روز پڑھنے کے لئے ایک مقررہ وقت رکھ سکتے ہیں، جیسے سونے سے پہلے یا رات کے کھانے کے بعد اور اسے اپنے روزمرہ کے معمول کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

مثال کے ذریعہ رہنمائی کریں

بچے مثال سے باآسانی سیکھتے ہیں اور والدین انہیں خود پڑھ کر ایک مثال دے سکتے ہیں۔ جب بچے اپنے والدین کو پڑھتے ہوئے دیکھتے ہیں تو ان میں خود پڑھنے کا شوق پیداہوتا ہے۔

اس کیلئے والدین اپنے بچوں کے ساتھ مل کر کتابیں بھی پڑھ سکتے ہیں اور پڑھنے کو ایک مشغلہ بنانے کے لیے کہانیوں اور کرداروں پر تبادلہ خیال بھی کرسکتے ہیں۔

چلتے پھرتے پڑھنے کی حوصلہ افزائی کریں

بچوں کو چلتے پھرتے پڑھنے کی ترغیب دینا پڑھنے کی عادت کو فروغ دینے کا ایک اور مؤثر طریقہ ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو کتابیں فراہم کریں جو وہ سفر کرتے وقت یا قطار میں انتظار کرتے وقت اپنے ساتھ رکھیں۔

پڑھنے پر انعام دیں

پڑھنے پر بچوں کو انعام دینا انہیں زیادہ سے زیادہ پڑھنے کی ترغیب دینے کا ایک حیرت انگیز طریقہ ہے۔

والدین ریڈنگ چارٹ بنا سکتے ہیں اور اپنے بچوں کو ایک خاص تعداد میں کتابیں یا صفحات پڑھنے پر انعام دے سکتے ہیں۔

یہ انعامات اسٹیکرز، بک مارکس یا چھوٹے کھلونوں کی صورت میں ہوسکتے ہیں۔

Women

children

parenting tips

book reading