Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

رضوانہ کے سر کی فلیپ یا اسکن گرافٹنگ سے متعلق فیصلہ تاحال نہ ہوسکا

چند ضروری ٹیسٹ آج کیے جائیں گے تاکہ بچی کی حالت میں بہتری کا اندازہ لگایا جاسکے، ڈاکٹرز
شائع 25 اگست 2023 01:03pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کے سر کی فلیپ یا اسکن گرافٹنگ سے متعلق فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا ہے۔

رضوانہ کو جنرل اسپتال لاہور میں طبی سہولیات کی فراہمی کو 31 روز ہوگئے ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق رضوانہ کے چند ضروری ٹیسٹ آج کیے جائیں گے تاکہ بچی کی حالت میں بہتری کا اندازہ لگایا جاسکے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رضوانہ کے سر کے زخم گہرے ہیں، سرجنز کی ٹیم فلیپ یا اسکن گرافٹنگ سے متعلق فیصلہ نہیں کرسکی، البتہ پیر کے روز تمام ٹیسٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔

ڈاکٹرز کے مطابق بے ہوشی میں بچی کی سرجری کی جاتی ہے جو صحت کے لئے خطرناک ہے، اس لیے سیشنز رضوانہ کی رضامندی سے کیے جاتے ہیں۔

rizwana

maid torture case

lahore general hospital