حج کوٹہ : نئی درخواستوں کی وصولی کیخلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد
لاہور ہائیکورٹ نے حج کوٹہ کی تقسیم کیلئے نئی درخواستوں کی وصولی کیخلاف حکم امتناعی کی استدعا مسترد کردی ہے۔
عدالت نے وفاقی حکومت، وزارت مذہبی امور سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ مؤقف پیش کیا کہ سپریم کورٹ نے 2013 میں کوٹہ دینے کا طریقہ کار طے کردیا تھا۔
موقف کے مطابق عدالت عظمٰی نے دوستانی کیس میں حج کوٹہ کے متعلق فیصلہ دیا تھا، وزارت مذہبی امور نے اشتہار کے ذریعے حج آرگنائزرز سے کوٹہ کیلئے درخواستیں طلب کیں اور درخواستوں کی وصولی میں پرانے اور نئے حج گروپ آرگنائزرز کی تفریق نہیں کی جا رہی ہے۔
موقف میں کہا کہ درخواستوں کی وصولی کیلئے 31 اگست کی آخری تاریخ رکھی گئی ہے، نئے حج گروپ آرگنائزرز کو طریقہ کار کے مطابق ہر سال شامل کیا جائے۔
مزید کہا کہ وزارت کو کوٹے کیلئے دوبارہ درخواستوں کی وصولی سے روکا جائے اور استدعا کی گئی کہ عدالت پرانے حج گروپ آرگنائزرز کو 2018 کی لسٹ کے مطابق کوٹہ جاری کرنے کا حکم دے۔
Comments are closed on this story.