Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

ادھر پی ایس ایکس 100 انڈیکس 141 پوائنٹس کمی کے بعد 47 ہزار 606 پوائنٹس پر آگیا
اپ ڈیٹ 25 اگست 2023 04:02pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ملکی تبادلہ منڈیوں میں کاروباری ہفتے کے آخری روز پہلے ڈالر 22 پیسے سستا ہو کر پورے 300 روپے آیا تاہم دوران ٹریڈنگ اچانک 78 پیسے اضافے کے بعد 301 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 300 روپے 22 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

انٹر بینک میں ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد کل اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 316 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

نگراں حکومت کے ملک سنبھالتے ہی ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر 12 روپے 51 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 20 روپے مہنگا ہوا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعے کے روز ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 141 پوائنٹس کمی کے بعد 47 ہزار 606 پوائنٹس پر آگیا جو گزشتہ روز 47 ہزار 750 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

PSX

interbank

dollar vs rupee

Open Market

USD VS PKR

100 index