Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

صحت سے جڑے متعدد مسائل کا حل ’ہلدی‘

ہلدی ڈپریشن، سر درد، زکام اور تھکاوٹ کو دور کرنے کیلئے بہترین ہے،ماہرین
اپ ڈیٹ 25 اگست 2023 12:58pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

مشرقی کھانوں میں استعمال کی جانے والی ہلدی کھانوں کو ذائقہ دینے کے علاوہ انسانی صحت کیلئے بھی بہت مفید ہے، یہ جنوبی ایشیا میں قدیم زمانے سے علاج کے لیےاستعمال کی جارہی ہے۔

آج دنیا بھر میں لوگ پیٹ، جلد، جگر، معدے اور گردے کے مسائل کے علاج کے لیے اپنی غذا میں ہلدی شامل کررہے ہیں۔

ہلدی ڈپریشن، سردرد، برونکائٹس، زکام، شدید درد، تھکاوٹ، پھیپھڑوں کے انفیکشن، جلد میں خارش اور سرجری کے بعد صحت یابی کے علاج کے لیے بھی استعمال کی جاتی ہے۔

ہلدی میں موجود یہ غذائیت اور اجزاء انسانی صحت کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

’کالا سونا‘ جو آپ کو صحت کی دولت سے مالامال کرسکتا ہے

کچن کے بن بلائے مہمان ’لال بیگ‘ سے کیسے چھٹکارا حاصل کریں

گھر کے کچن میں ہمیشہ موجود کلونجی کے حیرت انگیز فوائد

اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات (سوزش)

ہلدی میں کرکومین ہوتا ہے، جو ایک طاقتور اینٹی انفلیمیٹری ایجنٹ ہے۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ کرکومین کی اینٹی سوزش خصوصیات ادویات سے ملتی جلتی ہیں۔

موٹاپا، دل کی بیماری، کینسر اور الزائمرکی بیماری کو ہلدی کے استعمال سے کم کیا جاسکتا ہے۔

اینٹی آکسیڈنٹس

اینٹی آکسیڈنٹس انسانی جسم کے اندر طویل مدتی سیلولر نقصان کو روکنے میں مدد کرتی ہے۔ ہلدی میں پایا جانے والا کرکیومین ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو فری ریڈیکلز کے اثرکو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ہلدی شریانوں کے ٹشوز پر آکسیڈیٹو تناؤ(اسٹریس) کوبھی کم کرتی ہے جو دائمی بیماری کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔

دل کی بیماری کے خطرات کو کم کرتی ہے

ہلدی آپ کے خون کی شریانوں کی سطح کے فنکشن کو بہتربنا کر دل کی بیماری کے امکانات کو کم کرتی ہے۔ یہ آپ کے بلڈ پریشر، خون کے جمنے اور دل کی صحت کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ہلدی سے آپ کے جسم کے خراب کولیسٹرول (ایل ڈی) کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ذہنی بیماریوں کو کم کرتی ہے

ہلدی ذہنی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کرکومین دماغ کے افعال اور ڈیمنشیا کی نشوونما کو متاثر کرتا ہے، کہا جاتا ہے کہ ہلدی آپ کی یادداشت کو بھی بہتر بنا سکتی ہے.

نظامِ ہاضمہ کو بہتر کرتی ہے

ہلدی کو طویل عرصے سے پیٹ کے درد ، قبض کو دور کرنے اور آنتوں کے سنڈروم کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ السر کے امکانات کو کم اور نظامِ ہاضمہ کی جلن کو دور کرسکتی ہیں۔

health tips

lifestyle

health benefits

tumeric