بالوں میں خشکی کومہنگے شیمپو نہیں آسان ٹوٹکوں سے دور کریں
بالوں میں خشکی ایک عام مسئلہ ہے جو آپ کی ظاہری شخصیت پر خاصا برا اثر ڈالتا ہے اور سر میں خارش کا سبب بھی بنتی ہے۔
بالوں سے خشکی دور کرنے کیلئے اکثریت مہنگے اینٹی ڈینڈرف شیمپو خریدتی ہے لیکن بہت کم لوگ ہی اس سے فائدہ پاتے ہیں۔
خشکی کیا ہے؟
خشکی ایک فنگس کی وجہ سے ہوتی ہے جسے ”ملاسیزیا“ کہا جاتا ہے۔ یہ مرطوب موسم میں پیدا ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ موسمِ گرما اور مون سون کے موسم میں جب بہت زیادہ پسینہ آتا ہے توخشکی ایک بڑا مسئلہ بن جاتی ہے۔
کچھ لوگوں کو سردیوں میں بھی خشکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کیونکہ ٹھنڈی ہوا آپ کے بالوں سے نمی ختم کردیتی ہے۔
خشکی سے پریشان لوگ ان ٹوٹکوں کی مدد سے اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
تاریخ کا بڑا ٹرانسپلانٹ، بہن نے اپنا رحم مادر بانجھ بہن کو دے دیا
اب ہوٹل میں کھانا کھانے کے ساتھ بال بھی دھلوائیں
دماغ جان بوجھ کر چیزیں کیوں بھولتا ہے؟ حیران کن انکشاف
ٹی ٹری آئل
ٹی ٹری آئل میں موجود طاقتور اینٹی مائکروبیال اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات اسے خشکی کے خاتمے کیلئے مؤثربناتی ہیں۔
اس کیلئے اپنے کسی شیمپو میں ٹی ٹری آئل کے قطروں کو مکس کریں اور اسے تقریبا 5 منٹ کے لئے سر پر لگا کر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ بہترین نتائج کے لئے ہفتے میں دو بار یہ طریقہ دہرائیں۔
میتھی کے بیج
خشکی سے چھٹکارا حاصل کرنے میں میتھی کے بیج بہترین ہیں۔ یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات سے بھرپور ہوتے ہیں۔
اس کیلئے آدھا کپ میتھی کے بیج کو پانی میں رات بھر بھگو دیں۔ اگلی صبح اسے پیس لیں اور اپنے بالوں پر لگائیں، 30 منٹ کے بعد اسے دھو لیں۔ یہ ٹوٹکا ہفتے میں ایک بار ضرور اپنائیں۔
بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا کو ایکسفولییٹر کے طور پراستعمال کیا جاتا ہے، اس کیلئے اپنے بالوں کوہلکا گیلا کریں اور بیکنگ سوڈا کو اپنے بالوں اور اسکیلپ پر لگائیں۔ اسے ایک منٹ کے لئے چھوڑ دیں اور پھر اپنے بالوں کو پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔
لیموں کا رس
لیموں کا رس خشکی کو دور کرنے کے لئے ایک مؤثرعلاج ہے، اس کیلئے ایک پیالے میں لیموں کا رس اور دہی مکس کریں۔ اس مکسچر کو اپنے بالوں پر لگائیں اور مساج کریں، اسے تقریباً 10 منٹ کے لئے چھوڑ دیں اور پھر شیپمو سے دھولیں۔
سیب کا سرکہ
سیب کا سرکہ اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سے بھرپور ہے جو آپ کی اسکیلپ کی صحت کو برقرار رکھتا ہے۔ اس کے لیے ایک پیالے میں سیب کا سرکہ اور پانی برابرمقدارمیں مکس کریں۔
اپنے بالوں کو معمول کے مطابق دھوئیں، اور پھر اس مکسچر کواپنے بالوں پراسپرے کریں اور تقریبا 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں ، اور پھرآخرمیں اسے پانی سے دھو لیں۔
Comments are closed on this story.