Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے سیکرٹری کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی

پولیس نے سجاد علی خان کو عدالت پیش کردیا
شائع 25 اگست 2023 11:23am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے پولٹیکل سیکرٹری سجاد علی خان کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی ہے۔

عدالت میں ایس ایس پی ڈاکٹر انوش سمیت دیگر افسران پیش ہوئے اور پولیس نے سجاد علی خان کو عدالت پیش کردیا۔ جسٹس محمد وحید خان نے شہزاد خان کی درخواست پر سماعت کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سجاد علی خان کینٹ کچہری سے پولیس حراست سے فرار ہوئے تھے اور گزشتہ روز ملزم کو زمان پارک ناکے پر گرفتار کیا گیا۔

جسٹس محمدوحید خان نے کہا کہ عدالت کے علم میں آنے کے بعد آپ نے گرفتاری ڈال دی،عدالت نے پولیس سے استفسار کیا کہ آپ ایسی غیر قانونی چیزیں کیوں کرتے ہو؟

عدالت نے کہا کہ ملزم کو آگے آنے دو کیا آپ پولیس کی حراست میں بھاگے تھے، تو ملزم سجاد نے جواب دیا کہ جی میں پولیس حراست سے فرار ہوا تھا۔

ملزم کے وکیل اشتیاق اے خان نے کہا کہ میں کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں، عدالت نے کہا کہ آپ نے اب عرض کیا کرنا ہے، چھوڑیں اور ریمانڈ میں جاکر پیش ہوں۔

Lahore High Court

ٰImran Khan