Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی، پیٹرول پمپ کے کیشیئرسے 80 لاکھ چھینے والے 2 ملزمان گرفتار

ملزمان کا 50 سے زائد موٹرسائیکلیں اور3 کروڑ روپے سے زائد نقدی لوٹنے کا اعتراف
شائع 25 اگست 2023 11:01am
تصویر/  فائل
تصویر/ فائل

رینجرزاورپولیس نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے سائٹ ایریا میں پٹرول پمپ کے کیشئر سے 80 لاکھ روپے چھینے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق ملزمان میں احسان اللہ اور ظاہر شاہ شامل ہیں جن کی گرفتاری اورنگی ٹاؤن سے عمل میں لائی گئی جبکہ ملزمان ہائی پروفائل ڈکیت اور متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

مزید پڑھیں : کراچی: ڈکیتی کی 2 بڑی وارداتیں، ملزمان لاکھوں لوٹ کر فرار

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف علاقوں سے400 سے زائد موبائل فونز چھین چکے ہیں،ملزمان نے 50 سے زائد موٹرسائیکلیں اور 3 کروڑ روپے سے زائد نقدی لوٹنے کا اعتراف کیا ہےٓ۔

واضح رہے کہ کیشیرسے رقم چھیننے کا مقدمہ سائٹ اے تھانے میں پٹرول پمپ کے مالک کی مدعیت میں درج کیا تھا۔

Sindh Police

Crime

Karachi Street Crimes

Karachi Rangers