Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

روہڑی میں فری وائی فائی انٹرنیٹ سروس کا آغاز

فری وائی فائی سروس کی اسپیڈ 3 ایم بی رکھی گئی ہے
شائع 25 اگست 2023 10:04am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سندھ کے شہر روہڑی میں فری وائی فائی انٹرنیٹ سروس کا آغاز کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کی جانب سے روہڑی کے شہریوں کے لئے فری انٹرنیٹ سروس کا آغاز کردیا گیا جس کا افتتاح ڈسٹرکٹ کونسل سکھر کے چیئرمین کمیل حیدر شاہ نے کیا۔

فری وائی فائی سروس کی اسپیڈ 3 ایم بی رکھی گئی ہے، جسے ڈھائی سے تین ہزار صارفین بیک وقت استعمال کر سکیں گے۔

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ خوشی ہے عوام سے کیے وعدے پورے کر رہے ہیں، موجودہ دور آئی ٹی کا ہے، فری انٹرنیٹ سروس سے نئی جنریشن مستفید ہوسکے گی۔

کمیل حیدر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ ٹرانسمیشن کی کامیابی کے بعد پورے روہڑی شہر میں فری وائی فائی انٹرنیٹ سروس فراہم کریں گے۔

sindh

rohri

Free WiFi