Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد: ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ، 24 گھنٹوں کے دوران 3 نئے کیسز رپورٹ

شہرمیں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 40 ہوگئی
شائع 25 اگست 2023 09:04am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 40 ہوگئی اور دیہی علاقوں میں 27 اور شہری آبادی میں 13 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ روز لاہور میں ڈینگی بخار سے ایک مریض جان کی بازی ہار گیا تھا اور صوبے میں گزشتہ روز 59 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی تھی۔

اسلام آباد

dengue