Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

آئن سٹائن سے زیادہ ذہین پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور 34مضامین میں کامیاب

لاہور سے تعلق رکھنے والا خاندان 2006 میں برطانیہ منتقل ہوا تھا
اپ ڈیٹ 25 اگست 2023 09:18am

برطانیہ میں او اور اے لیول کے نتائج جمعرات کو جاری ہوئے ہیں۔ ان امتحانات میں آئن سٹائن سےزیادہ آئی کیو رکھنے والی
برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے 34 مضامین میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرلی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق 16 برس کی ماہ نور چیمہ نے برطانیہ سمیت دنیا بھرمیں نئی تاریخ رقم کردی۔

ماہ نور نے اولیول کے امتحان میں 10 مضامین اپنے اسکول سے اور 24 مضامین کے امتحانات پرائیوٹ امیدوار کے طور پر دیے. انہوں نے تمام میں اے اسٹار گریڈ حاصل کرلیے۔

ماہ نور کا آئی کیو لیول البرٹ آئن اسٹائن سے بھی زیادہ ہے۔ مینسا آئی کیو ٹیسٹ میں ماہ نور کا اسکور 161 رہا ہے۔ آئن اسٹائن کبھی مینسا ٹیسٹ کا حصہ نہیں بنے مگر مانا جاتا ہے کہ ان کا اسکور بھی 160 ہوگا۔

ماہ نور ذہانت کے لحاظ سے دنیا کے سرفہرست ایک فیصد افراد میں سے ہیں۔

ماہ نور کے والدین عثما ن چیمہ اور طیبہ چیمہ کا تعلق لاہور سے ہے۔ یہ خاندان 2006 میں برطانیہ منتقل ہوا تھا۔

Mahnoor Cheema

O level results

gcse results