Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایسی افواہ جس نے اداکارہ ماورا حسین کو حیران کردیا

نیوز آرٹیکل دیکھ کرحیران رہ گئی کہ لوگ ایسا بھی سوچ سکتے ہیں، اداکارہ
شائع 25 اگست 2023 07:41am

اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ حال ہی میں انہوں نے اپنے بارے میں ایک افواہ سنی ہے کہ انہوں نے اپنی آواز تبدیل کرانے کی سرجری کروائی ہے۔

ماورا حسین نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا جس میں اداکارہ سے پوچھا گیا کہ آپ سے متعلق کوئی ایسی افواہ جسے سن کر آپ کو ہنسی آئی ہو؟ ۔

اس پر اداکارہ نے بتایا کہ حال ہی میں، میں نے اپنے متعلق حیران کُن افواہ سنی کہ میری آواز بدل گئی ہے، یہ حقیقت ہے کہ جب میں نے سالوں پہلے کام شروع کیا تھا تو اُس وقت آواز کچھ اور تھی۔

انہوں نے بتایا کہ میری آواز سے متعلق ایک نیوز چینل نے آرٹیکل لکھا کہ ماورا کی آواز اس لیے بدل گئی ہے کیونکہ میں نے وائس چینجنگ سرجری کروائی ہے، میں نے گوگل کیا کہ کیا واقعی ایسا ممکن ہے۔

ماورا حسین نے کہا کہ انہیں گوگل سے معلوم ہوا کہ آواز کی سرجری کروانا ممکن نہیں ہے، نیوز آرٹیکل دیکھ کر وہ حیران رہ گئی ہیں کہ لوگ ایسا بھی سوچ سکتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے مداحوں سے بھی پوچھا کہ کیا ان کی آواز بدل گئی ہے تو مداحوں نے بھی اس بات سے اتفاق کیا۔

ماورا حسین نے اسی دوران اپنی وکالت کی ڈگری سے متعلق ایک اور افواہ کے بارے میں ذکر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں نے اپنی وکالت کی ڈگری کی مکمل کی تو ایک معتبر اخبار نے میرے بارے میں آرٹیکل لکھا کہ میں نے اپنی وکالت کی ڈگری لندن سے 5 کروڑ روپے میں خریدی ہے۔

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ اگر میرے پاس 5 کروڑ روپے ہوں گے تو میں ڈگری نہیں خریدوں گی کچھ اور کروں گی۔

اداکارہ ان دنوں ڈرامہ نوروز میں نظر آرہی ہے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ ثبات ، آنگن ، رنگریزہ اور قصہ مہر بانو کا سمیت کئی مقبول ڈراموں میں کام کرچکی ہیں ۔

Mawra Hocane