Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یہ میرا اکاونٹ نہیں ہے، جمائمہ کی وضاحت

جمائما نےجعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے صارفین کو آگاہ کر دیا
شائع 24 اگست 2023 11:44pm

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے صارفین کو اپنے نام سے موجود جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے خبردار کر دیا۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے واضح کیا ہے کہ ان کا ٹک ٹاک پر کوئی ذاتی اکاؤنٹ موجود نہیں ہے،ان کے نام سے موجود اکاؤنٹ جعلی ہے۔

اپنے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے جمائمہ نے دو جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان اکاؤنٹس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

جمائمہ کے جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 2 لاکھ68 ہزار سے زائد فالوورز موجود ہیں جبکہ 34 لاکھ سے زائد لائیکس بھی ہیں۔

جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر جمائمہ کی 400 سے زائد ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی گئی ہیں۔

Jemima Goldsmith