Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

معروف آنجہانی گلوکار کی سالگرہ پر بیٹی کا جذباتی پیغام

گلوکار کے کے گزشتہ برس انتقال کرگئے تھے
شائع 24 اگست 2023 11:12pm

گزشتہ سال جان کی بازی ہارنے والے بھارتی گلوکار کرشنا کمار کنناتھ (کے کے)کی 55ویں سالگرہ پر بیٹی کا جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

گلوکار کی بیٹی تمارا کنناتھ نے انسٹاگرام پر والد کے سالگرہ کے موقع پر پرانی یادگار تصویر جاری کرکے محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

بچپن کی یاد تازہ کرتی مذکورہ تصویر میں بیٹی کو والد کی گود میں بیٹھے ایک ساتھ پیانو بجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تصویر کے کیپشن میں والد کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو میرے والد، آپ سے مجھے اس قدر محبت ہے جس کی وضاحت میں کبھی نہیں کرسکتی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میرے خوابوں میں اور میری زندگی میں آنے کا بہت شکریہ، مجھے امید ہے کہ ہم کبھی کبھی ایک ساتھ کیک کھا سکتے ہیں’۔

یاد رہے کہ گلوکار کرشنا کمار کو گزشتہ سال کولکتہ میں پرفارمنس کے دوران اچانک حرکتِ قلب بند ہونے اور طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

KK

KK Singer