شاہد آفریدی کے نام کونسا بدترین ریکارڈ درج ہے، جان کر رہ جائیں گے حیران!
ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بوم بوم کا لقب پانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے نام ہے، وہ گرین شرٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ 29 مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے۔
گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز ہو چکا ہے، سیریز کا پہلا میچ گزشتہ روز 22 اگست کو ہمبنٹوٹا کے مہندرا راجا پکسے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، اس یک طرفہ میچ میں گرین ٹیم نے 142 رنز سے جیت حاصل کی۔
مزید پڑھیں
’انکی فلاحی تنظیم کو ہمارے کرکٹر بھی عطیہ دیتے ہیں‘ ، بھارتی شاہد آفریدی پربرہم کیوں
’ہیپی وائف ہیپی لائف‘ عیدی کے معاملے پرشاہدآفریدی اورشاہین میں دلچسپ نوک جھونک
بابر اور کوہلی میں سے کس کی کور ڈرائیو بہتر ہے، شاہد آفریدی نے بتادیا
پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم میچ کے دوران کوئی خاص کرشمہ دکھانے میں ناکام رہے، اپنی ٹیم کے لیے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے بابر نے مجموعی طور پر 3 گیندوں کا سامنا کیا، اس دوران وہ کھاتہ کھولے بغیر مجیب الرحمان کا شکار بن گئے۔
افغانستان کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئے۔
بابر اعظم ون ڈے کیرئیر میں چوتھی مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں، اس سے پہلے وہ تقریباً 2 سال قبل 2021 میں انگلینڈ کے دورے پر ون ڈے فارمیٹ میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔
پاکستان کے لیے ون ڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کی بات کریں تو وہ کوئی اور نہیں بلکہ سابق کپتان شاہد آفریدی ہیں۔
آفریدی پاکستان کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ میں 29 مرتبہ صفر پر آوٹ ہوچکے ہیں۔
شاہد آفریدی نے 1996 سے 2015 کے درمیان اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران گرین ٹیم کے لئے کل 393 ون ڈے میچز کھیلے ہیں، اس دوران ان کے بلے نے 364 اننگز میں 23.81 کی اوسط سے 8027 رنز بنائے جبکہ ون ڈے میں ان کی 6 سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں ہیں۔
وہیں اگر ان کی گیند بازی کی بات کریں تو انہوں نے اتنے ہی میچوں کی 372 اننگز میں 34.51 کی اوسط سے 395 کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ون ڈے فارمیٹ میں انہوں نے 9 مرتبہ 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا ہے، ان کی بہترین گیند بازی کارکردگی 12 رنز کے عوض 7 وکٹیں ہیں۔
Comments are closed on this story.