Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: انٹرنیٹ کے تار نے بچے کی زندگی بچالی

بفرزون میں دوسری منزل سے گرنے والا بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا
شائع 24 اگست 2023 08:00pm
فوٹو ــ اسکریب گریب
فوٹو ــ اسکریب گریب

کراچی میں انٹرنیٹ کے تار نے بچے کی زندگی بچالی، بفرزون میں دوسری منزل سے گرنے والا بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

دل دہلا دینے والی سی سی ٹی وی فوٹیجز آج نیوز کو موصول ہوگئی۔ فوٹیج میں ایک گھر اور گلی دکھائی دے رہی ہے اور پھر اچانک خواتین کے چیخنے کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

اسی دوران بالکونی سے گرنے والا دوسالہ بچہ نظر آتا ہے، بچہ خوش قسمتی سے زمین پر گرنے کے بجائے تار پر گرا۔

انٹرنیٹ کے تار پر گر کر بچہ ایک مرتبہ ہوا میں ہی باونس ہوا، زمین اور بچے کے درمیان تار حائل ہوئی، جس کی وجہ سے یہ براہ راست زمین پر گرنے سے بچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

قدرت کا معجزہ: ترکیہ زلزلے کے ملبے میں 5 دن تک پھنسے دو ماہ کے بچے کو زندہ نکال لیا گیا

دو بچے یقینی موت سے معجزانہ طور پر محفوظ

یونان کشتی حادثے میں نوجوان معجزانہ طور پر محفوظ رہا، اہلخانہ غائبانہ جنازہ پڑھ چکے تھے

بچہ جیسے ہی گلی میں گرا تو قریب لوگ جمع ہوگئے، اور بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسکی حالت بہتر ہے۔

karachi

Child Abuse

child labour

child Save