Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صرف وائس نوٹ بھیج کر 1900 روپے فی منٹ کمانے والا جم ٹرینر

تین الفاظ کی کہانی بنانے والے ایلکس سیکڑوں پاؤنڈ کیسے کماتے ہیں
شائع 24 اگست 2023 07:06pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

ایلکس ڈگلس نامی ایک جم ٹرینر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے فارغ وقت میں اجنبیوں کو واٹس ایپ پر رومانوی وائس نوٹس بھیج کر فی منٹ 5 پاؤنڈ (تقریباً پاکستانی 199 روپے) کما رہے ہیں۔

37 سالہ ایلکس ڈگلس پیشے سے ایک جم ٹرینر ہیں اور لندن میں رہتے ہیں، جو اپنے کلائنٹس کو مختصراً ریکارڈنگز بھیجتے ہیں، جو بعض اوقات ایسی پیغامات پر مبنی ہوتی ہیں جو ناقابل بیان ہیں۔

 ایلکس ڈگلس المعروف نیکڈ نیریٹر (تصویر: پی اے / ڈیلی میل)
ایلکس ڈگلس المعروف نیکڈ نیریٹر (تصویر: پی اے / ڈیلی میل)

”نیکڈ نیریٹر“ کے نام سے مشہور آڈیو آرٹسٹ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں اس دوران کچھ غیر معمولی درخواستیں بھی جھیلنی پڑیں، جس میں ایک بار کسی نے ”اسٹرابیری، چاند اور شیر“ پر مبنی ایک سنسنی خیز کہانی مانگی۔

ان کا کہنا ہے کہ 2022 کے آخر میں ڈیٹنگ ایپس پر کچھ خواتین نے بتایا کہ وہ ان کی آواز کو پسند کرتی ہیں۔

ایلکس نے کہا، ’جب (ڈیٹنگ ایپ) ہینگ نے وائس نوٹ کا فیچر متعارف کرایا تو میں نے خواتین کو وائس نوٹس بھیجنا شروع کیے جو ناقابل یقین حد تک ناصف مددگاربلکہ دلچسپ بھی تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ’کسی نے مذاق میں کہا تھا کہ میں اسے نوکری کے طور پر اپنا سکتا ہوں، اور میں نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اس کے لیے ادائیگی کریں گے، اور انہوں نے کہا ہاں، اس لیے میں نے اپنا کاروبار شروع کر دیا۔‘

مزید پڑھیں: ویزا بار بار مسترد ہونے کی اہم وجوہات

ایلکس آڈیو کے پہلے منٹ کے لیے 10 پاؤنڈ، پھر اضافی منٹ کے لیے 5 پاؤنڈ وصول کرتے ہیں، اور اپنی سروس کی تشہیر انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر کرتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اپنے وائس نوٹس میں وہ برے سمجھے جانے والے الفاظ کا استعمال نہیں کرتے۔

 ایلکس ڈگلس المعروف نیکڈ نیریٹر (تصویر: پی اے / ڈیلی میل)
ایلکس ڈگلس المعروف نیکڈ نیریٹر (تصویر: پی اے / ڈیلی میل)

یہ بتاتے ہوئے کہ وہ کام کیسے کرتے ہیں، ایلکس نے کہا، ’میں لوگوں کو اپنا واٹس ایپ نمبر دیتا ہوں اور عام طور پر ان کے لیے ایک موزوں، مختصر وائس نوٹ چھوڑ دیتا ہوں، جیسے کہ ہیلو میں ایلکس ڈگلس ہوں، نیکڈ نیریٹر، رابطے کا شکریہ۔

انہوں نے بتایا کہ ’آپ مجھے تین مطلوبہ الفاظ تک دے سکتے ہیں، کوئی بھی لفظ جو آپ کو پسند ہے، اور پھر میں آپ کو ان تین کلیدی الفاظ پر مبنی ایک وائس نوٹ دیتا ہوں‘۔

weird

Voice Notes

Naked Narrater

Alex Douglas

Gym Trainer