Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ 9 مئی کے مجرم کو تحفظ دینا ہے تو ”گڈ لک ٹو یو“۔ مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی چیئرمین نے پاکستان پر حملہ کیا، ریاستی مفادات کو نقصان پہنچایا، سابق وفاقی وزیر
اپ ڈیٹ 24 اگست 2023 07:24pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے عدالتیں ریاستی دہشتگرد اور چوروں کی پناہ گاہ نہیں ہوتیں، 9 مئی کے مجرم کو تحفظ دینا ہے تو ”گڈ لک ٹو یو“۔

سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا اپنے ٹویٹ پیغام میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نےریاستی مفادات کو نقصان پہنچایا، اسے تحفظ دینے سے ریاست کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے پاکستان پر حملہ کیا اور ریاستی مفادات کو نقصان پہنچایا، جج ریاست کے مجرموں کو سزا دیتے ہیں، سہولت کاری نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں :

جناح ہاؤس حملہ کیس: عدالت کی عمران خان کو گرفتار اور تفتیش کرنے کی اجازت

اٹک جیل میں عمران خان کے باتھ روم کے اوپر بھی کیمرے لگے ہیں، جج

توشہ خانہ فوجداری کیس: عمران خان 5 سال کیلئے نااہل قرار، 3 سال قید کی سزا

انھوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد عوام آپ کو“گڈ ٹو سی یو“ نہیں کہے گی، تاریخ میں پہلی دفعہ سیشن عدالت، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ ایک مقدمے کی سماعت میں مصروف ہیں۔

tosha khana case

MAY 9 RIOTS

Imran Khan Arrested August 5