Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں نوجوان کو کچلنے والی گاڑی اہم شخصیت کی بیٹی کی نکلی

ڈیفنس فیز 6 میں بااثر شخصیت کے بیٹے نے عبداللہ نامی نوجوان کو کار تلے روند ڈالا تھا
شائع 24 اگست 2023 02:49pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان کو ٹریفک حادثے میں کچلنے والی گاری سندھ کی اعلیٰ شخصیت کی بیٹی کی نکل آئی۔

تفصیلات مل جانے کے باوجود پولیس نے کسی کو مقدمے میں نامزد نہیں کیا جب کہ شہری کو گاڑی تلے روندنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

گاڑی نمبر بی ٹی کے 255 ہونڈا سوک مومل اعجاز کے نام پر رجسٹرڈ ہے، 15 اگست کو ڈیفنس فیز 6 میں بااثر شخصیت کے بیٹے نے عبداللہ نامی نوجوان کو کار تلے روند ڈالا تھا، فوٹیج میں تیز رفتار کار کو شہری کی موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حادثے کے وقت گاڑی اہم شخصیت کا بیٹا چلا رہا تھا جب کہ تیز رفتار کار کے شیشے بھی خلاف قانون مکمل کالے ہیں۔

اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تاہم گاڑی کی تمام تفصیلات مل جانے کے باوجود پولیس نے کسی کو مقدمے میں نامزد نہیں کیا۔

karachi

sindh

car accident