Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اکشے اور روینہ دو دہائیوں بعد پھر ایک ساتھ

دونوں 19 سال قبل فلم "پولیس فور" میں ایک ساتھ دکھائی دیے تھے۔
شائع 24 اگست 2023 05:14pm

اکشے کمار کی مشہور کامیڈی فلم ”ویلکم“ کا تیسرا سیکول بننے جارہا ہے، جس کا نام ”ویلکم ٹو دا جنگل“ رکھا گیا ہے۔ اس سیکول کی کاسٹ میں اکشے کمار کے ساتھ مبینہ طور پر روینہ بھی نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق روینہ ٹنڈن اکشے کمار کے ساتھ مرکزی کردار نبھائیں گی۔

روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار آخری مرتبہ 2004 میں فلم ”پولیس فورس“ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ تاہم یہ مشہور جوڑی اب ”ویلکم 3“ میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہوگی۔

یہ ایک ایڈوینچر اور کامیڈی فلم ہوگی۔ فلم کا شیڈول جلد ہی طے ہوجائے گا۔

روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار کا شمار 1990 کی دہائی کی معروف ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔

دونوں نے 1994 میں فلم موہرا، 1996 میں کھلاڑیوں کا کھلاڑی، 1997 میں دعویٰ، 1998 میں بارود اور 1998 میں فلم قیمت میں بھی ساتھ کام کیا ہے۔

مزید پڑھیں

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کو بھارت نے شہریت دے دی

اکشے کمار کے حوالے سے چند دلچسپ و عجیب حقائق

اکشے کمار کو تھپڑ مارنے پر 10 لاکھ انعام، بالی ووڈ کے ہندو اداکار بھی زیرعتاب

ان دونوں کے گانے ”ٹپ ٹپ برسا پانی“ اور ”تو چیز بڑی ہے مست مست“ موجودہ دور میں بھی فلم شائقین میں مشہور ہیں۔

واضع رہے دونوں اداکار ماضی میں منگنی کرچکے تھے، جس کے بعد دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں ، تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ اکشے کمارروینہ کی طرح شلپا شیٹی کے ساتھ کب اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے ۔

Bollywood

شخصیات

Akshy Kumar

Ravenna

welcome 3