Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پریانکا اور امیشا پر نامناسب تبصرے: نادرعلی پر پابندی کا مطالبہ

پاکستانی یوٹیوبر نادر علی ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار ہیں
شائع 24 اگست 2023 03:12pm

پریانکا چوپڑا اورامیشا پٹیل کا مذاق اڑانے اور خواتین اداکاراؤں کی تضحیک کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے مشہورمیزبان نادرعلی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پوڈ کاسٹ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

کچھ دن قبل پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار معمر رانا نے نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں نادر نے اداکار سے پاکستانی اوربھارتی اداکاراؤں کی خوبصورتی سے متعلق کچھ غیراخلاقی سوالات کیے۔

اس دوران ان کی جانب سے نامناسب تبصرے بھی کیے گئے۔

نادر نے سوال کیا کہ پاکستان کی وہ کون سی اداکارہ ہے جو بغیر میک اپ کے ’بھیانک‘ نظر آتی ہے؟ جواب میں معمررانا کا کہنا تھا کہ نہیں ، پاکستان میں ایسی کوئی اداکارہ نہیں ہے۔

اگلا سوال تھا، اچھا بھارت میں ہے؟ جسے دیکھ کر آپ ڈرگئے ہوں؟ ۔

اس پر معمر رانا بولے، ہاں بھارت میں ہے اور میرے ساتھ ایسا پریانکا چوپڑا کو دیکھ کر ہوا تھا۔

اداکار نے قصہ سناتے ہوئے کہا ’پریانکا چوپڑا کو جب میں نے بغیر میک اپ دیکھا تو میں ڈر گیا تھا۔

جواب میں نادر علی نے ذومعنی باتیں کیں، پھربالی ووڈ کی ایک اور اداکارہ امیشا پٹیل کا ذکر نکلا تونادرنے ان کیلے بھی تضحیک آمیز الفاظ استعمال کیے۔

دونوں کی یہ گفتگو سوشل میڈیا صارفین کو انتہائی نامناسب لگی اور لوگوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے کیے جانے والے تبصروں میں نادرعلی کے شو کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں

مذہب تبدیلی سے متعلق سوالات، نادر علی نے معافی مانگ لی

کیا نادر علی ماہانہ 6 سے 7 کروڑ کماتے ہیں؟

جب معمر رانا نے پریانکا چوپڑا کو دیکھا تو کیا ہوا؟ دلچسپ واقعہ

صارفین نے نادرپر پابندی عائد کیے جانے کے علاوہ ذومعنی گفتگو پر معمر رانا کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

showbiz

شخصیات

boycott Nadir Ali

show host