Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ جڑانوالہ: مزید 11 مقدمات درج، مرکزی ملزمان کا محلےدار گرفتار

میں اس روز جڑانوالہ میں نہیں تھا، پاسٹرعالم امجد
شائع 24 اگست 2023 12:27pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

پولیس نے وزیر آباد میں چھاپہ مار کر جڑانوالہ سانحہ کے مرکزی ملزمان کے محلے دار کو گرفتارکرلیا۔ گرجا گھروں پر حملوں اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملے میں مزید 11 مقدمات بھی درج کرلیے گئے

پولیس نے وزیر آباد میں چھاپہ مار کرمرکزی ملزمان کے محلے دار پاسٹرعالم امجد کوگرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتاری سے قبل پاسٹر عالم امجد کاریکارڈشدہ ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا جس میں اس کا کہنا ہے کہ میرا ان واقعات سےکوئی تعلق نہیں، اس روز میں جڑانوالہ میں نہیں تھا۔

پاسٹر عالم امجد کی اہلیہ کے مطابق جلاؤ گھیراؤ والے روز پاسٹرعالم پشاور میں تھے، ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔

اہلیہ نے کہا کہ میرے شوہر اس کیس میں پکڑے گئے مرکزی ملزمان کے واقف کار ہیں۔

دوسری جانب جڑانوالہ میں گرجا گھروں پر حملوں اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملے میں پولیس نے مزید 11 مقدمات درج کرلیے۔

مقدمات میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمات میں نامزد 750 سےزائد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح ریے کہ آئی جی پنجاب نے ملوث 170 ملزمان کی فہرست تیارکی تھی جس میں سے 160 کو گرفتارکیاجاچکا ہے۔

Jaranwala

JARANWALA RIOTS

Jaranwala Incident