Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روسی صدرنے یوکرین کےساتھ جنگ ختم کرنے کا اشارہ دے دیا

کچھ ممالک نے اپنی بالادستی برقرار رکھنے کیلئےجنگ شروع کی، صدر پیوٹن
شائع 24 اگست 2023 12:13pm

روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ ہم یوکرین سمیت تمام مغربی ممالک سے جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، اور کسی بھی قسم کی بالادستی کے خلاف ہیں، کچھ ممالک نے اپنی بالا دستی برقرار رکھنے کیلئے جنگ شروع کی۔

جنوبی افریقا میں منعقدہ برکس سربراہی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کےساتھ جنگ ختم کرنے کا اشارہ دے دیا۔

صدر پیوٹن نے اپنے خطاب میں واضح طور پر کہا کہ روس یوکرین کے ساتھ جنگ کاخاتمہ چاہتا ہے، ہم مغربی ممالک سے جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پریگوژن کا قتل، ویگنر گروپ کے جنگجوؤں نے ماسکو پر حملے کی دھمکی دے دی

روسی صدرپیوٹن نے کہا کہ کچھ ممالک نے اپنی بالادستی برقرار رکھنے کیلئے جنگ شروع کی، اور ہم کسی بھی قسم کی بالادستی کے خلاف ہیں، اگلے سال اپنی سربراہی میں برکس کےکردارکومضبوط بنائیں گے۔

برکس اجلاس میں شامل اراکین نے بلاک کی توسیع پر اتفاق کیا، اور آج سمٹ کے اختتام سے قبل بلاک کے رہنما توسیع کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں: روس نے طیارہ مار گرایا، ویگنر گروپ کے سربراہ سمیت 10 ہلاک

اجلاس میں بلاک کے رہنماؤں نے یوکرین جنگ میں روس کی مذمت سے گریز کیا اور روس کے بیانیے کو دہراتے ہوئے جنگ کو مغرب کے اقدامات کا ردعمل قرار دیا۔

واضح رہے کہ 22 ممالک نے باضابطہ طور پر شمولیت کیلئے درخواست دے رکھی ہے، اور بلاک میں توسیع کا منصوبہ چینی صدر شی جن پنگ نے پیش کیا تھا۔

Russian President

Russia Ukraine War

Russian Drone