Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کندھ کوٹ: مسافر کوچ پر فائرنگ سے 4 افراد زخمی، ملزمان لوٹ مار کے بعد فرار

ٹھل روڈ پر کوئٹہ سے پنجاب جانے والی بس پر 10 مسلح افراد نے فائرنگ کی
شائع 24 اگست 2023 10:59am
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

کندھ کوٹ میں ٹھل روڈ ڈیرا سر کی اسٹاپ پر کوئٹہ سے پنجاب جانے والی کوچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چار مسافر زخمی ہوگئے۔

مسافر کوچ کوئٹہ سے پنجاب جارہی تھی کے 10 سے زائد ڈاکوؤں نے راستے میں نہ رکنے کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مسافر کوچ میں بیٹھے چار افراد زخمی ہوگئے۔

کوچ ڈرائیور خوف سے رک گیا تو مسلح ڈاکو کوچ میں بیٹھے ہوئے تمام مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی رقم لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے۔

واقعے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو طبی امداد فراہم کرنے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعہ صبح ساڑھے 9 بجے پیش آیا جس کی کی اطلاع ملنے پر ڈیرا سرکی تھانہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

firing incident

Kandhkot