Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رحیم یارخان: پرانی رنجش پر درجنوں افراد کا شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل

شہری کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا
شائع 24 اگست 2023 10:36am
اسکریب گریب
اسکریب گریب

پنجاب کے شہر رحیم یارخان میں پرانی رنجش پر درجنوں افراد کی جانب سے شہری کو کمرے میں بند کرکے تشدد کیا گیا۔

ملزمان شہری پر تشدد کرنے کی ویڈیو بناتے رہے جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شہری پر تشدد کا واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا اور اطلاع ملتے ہی ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے نوٹس لے لیا۔

ملزمان نے شہری کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

punjab

rahim yar khan