شہباز شریف شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کےمداح نکلے
پاکستان اورافغانستان کے مابین ایک روزہ میچز کی سیریزکے پہلے مقابلے مین گرین شرٹس کی شاندار کامیابی کے بعد سابق وزیراعظم شہباز شریف نے شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک قرار دے دیا۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف کرکٹ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان دنوں وہ سیاست سے دورلیکن کرکٹ کے بہت قریب ہیں جس کا اندازہ ان کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر شہباز شریف نے افغانسان کوشکست دینے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرز شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو بہترین بالنگ اٹیکر قراردیا ہے۔
واضع رہے کہ 22 اگست کو پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں
حارث رؤف شادی کے فوری بعد اہلیہ کے ساتھ کرکٹ کے میدان میں داخل؟
حارث رؤف نےاہلیہ کا ساتھ خوش قسمتی قراردے دیا
اس میچ میں شاندار پرفارمنس سے 5 وکٹیں لینے والے حارث رؤف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.