Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرپل سنچری مکمل کرکے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹر بینک کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ
اپ ڈیٹ 24 اگست 2023 04:56pm
آرٹ ورک — آج نیوز
آرٹ ورک — آج نیوز

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں قیمت بڑھنے سے ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر 300 روپے سے تجاوز کرگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار مثبت رہا۔

انٹر بینک میں دوران ٹریڈنگ امریکی کرنسی کی قدر بڑھتی گھٹتی رہی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 58 پیسے کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 58 پیسے اضافے سے 300 روپے 22 پیسے پر بند ہوا۔

ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 2 روپے اضافے کے بعد ڈالر 316 روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 299 روپے 64 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے بھاؤ میں 6 روپے اضافہ ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار مثبت رہا۔

100انڈیکس 332 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 750 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ڈالر

US Dollars