Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹھٹھہ، ٹرک اور وین میں تصادم کے باعث 7 افراد جاں بحق، 15 زخمی

مسافر وین حیدرآباد سے ٹھٹھہ جارہی تھی، پولیس
اپ ڈیٹ 24 اگست 2023 12:06pm
تصویر/ آج نیوز
تصویر/ آج نیوز

ٹھٹھہ حیدرآباد قومی شاہرہ پر جھرک کے مقام پر وین اور ٹرک کے درمیاں تصادم دو خواتین اور ایک بچے سمیت 7 افراد جاں بحق 15 زخمی ہوگئے۔

ٹریفک حادثے میں دو خواتین اور ایک بچے سمیت سات افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر وین حیدرآباد سے ٹھٹھہ جارہی تھی جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو پولیس اور مقامی افراد نے رورل ہیلتھ سینٹر جھرک منتقل کردیا گیا ہے۔

ٹھٹھہ کے سماجی افراد کے مطابق سندھ حکومت کے جانب سے 1122 کی سروس عوام کو ایمرجنسی سروس دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ؔ

مزید کہا کہ اکثر حادثات کے بعد مقامی افراد اپنی مدد آپ کی تحت حادثوں کے نظر ہونے والے افراد کو ریسکیو کرتے ہیں۔

ٹھٹھہ حادثے کا چیف سیکریٹری سندھ نے بھی نوٹس لیتے زخمیوں کو بہترعلاج کرنے کی ہدایت کی ہے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Thatta

Road Accident