Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

کراچی میں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کیساتھ ہی ہلکی بوندا باندی کا امکان

شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے
شائع 24 اگست 2023 09:52am

محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر میں دن بھر تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا ساتھ ہی دوپہر اور رات میں ہلکی بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر قائد کا موسم جزوی طور پر ابرآلود ہے، دوپہر اور رات میں ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے جبکہ دن بھر تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شہرکا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 26، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے، ہوا جنوب مغرب کی سمت سے چل رہی ہے، ہوا 20 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 23 اگست سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

karachi weather

Met Office

Rain