Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جعلی ویزوں پر جانے والے 21 بھارتی طلبہ امریکا سے ڈی پورٹ

تمام 21 طلبہ پر 5 سال کے لئے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد
شائع 24 اگست 2023 09:29am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

امریکا نے 21 بھارتی طلبہ کو جعلی ویزوں کی وجہ سے ڈی پورٹ کردیا۔

بھارتی طالب علموں کے خلاف کارروائیاں امریکی ریاست اٹلانٹا، شکاگو اور سان فرانسسکو کے ایئر پورٹس پر کی گئیں۔

ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں سے زیادہ کا تعلق بھارتی ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے ہے جو جعلی ویزوں کی آڑ میں امریکا میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

میڈیا رپورٹس مطابق امیگریشن حکام نے طلبہ سے طویل تفتیش کرکے موبائل فون اور واٹس ایپ ریکارڈ بھی جانچا جب کہ امریکا نے تمام 21 طلبہ پر 5 سال کے لئے امریکا میں داخلے پر پابندی بھی لگا دی۔

United States

Indian student

fake VISA

deportation