Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

40 سال سے نایاب باربی ڈولزجمع کرنے والی بزرگ خاتون

آسٹریلوی خاتون کی گڑیاؤں پر قیمتی پتھر جڑے ہیں، کم از کم قیمت 500 ڈالر سے زائد
شائع 24 اگست 2023 01:24pm
تصویر: اے بی سی ڈآٹ تیٹ
تصویر: اے بی سی ڈآٹ تیٹ

40 سال سے قیمتی باربی ڈولزجمع کرنےکی شوقین آسٹریلیا کی بزرگ خاتون نےاب تک باربی فلم نہیں دیکھی ہے۔

72 سالہ ایلیسن برٹن کا تعلق آسٹریلیا سے ہے۔ بار بی ڈولز کے حوالے سے ان کے جنون کا عالم یہ ہے کہ انکی کئی گڑیاؤں پرجواہرات اور قیمتی پتھر بھی لگے ہیں۔

ان کے پاس 1980 کے عشرے میں بننے والے باربی گڑیا بھی ہیں جو اب نایاب اور انتہائی قیمتی ہوچکی ہیں۔

ان میں بڑے بالوں کی گڑیائیں اور تھوڑی منفی کردار کی ناسکر باربی بھی شامل ہیں۔

ایلیسن برٹن کو بچپن میں گڑیا سے لگاؤ نہ تھا تاہم عمر کے درمیانی حصہ میں انہیں باربی گڑیا پسند آگئی۔

مزید پڑھیں

بچوں کو ’باربی‘ دکھانے سے پہلے یہ پڑھ لیں

باربی کی کہانی: ایک بے شرم جرمن گڑیا جو امریکا پہنچ کر مقبول ہوگئی

شوبزسیلیبرٹیز پربھی ’باربی‘ کا جادو چل گیا

پھر وہ ہرسال گڑیا خریدنے لگیں۔ خاتون کی باربی کلیکشن میں قیمتی اور شاندار باربی بھی شامل ہیں۔

ایلیسن برٹن کی ہر گڑیا کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں کم ازکم 500 ڈالر سے بھی زائد ہے۔

hollywood

entertainment

movie

Barbie