Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نو مئی جلاؤ گھیراؤ: پی ٹی آئی کی 3 خواتین کارکنان کی نئے مقدمہ میں شناخت ہوگئی

تینوں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
شائع 24 اگست 2023 09:01am
تصویر: اے ایف پی/فائل
تصویر: اے ایف پی/فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تین خواتین کارکنان کی جلاؤ گھیراؤ کے نئے مقدمہ میں شناخت ہوگئی ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی کو پولیس کی گاڑیاں نذر آتش کرنے سے متعلق جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔

پی ٹی آئی کی تین خواتین کارکنان کی شناخت ہوگئی، توعدالت نے تینوں کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمہ تسنیم اختر، سعدیہ ناز اور فرخندہ کی شناخت ہو چکی ہے۔ پولیس نے تینوں خواتین ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

ملزمان کے وکیل نے کہا کہ خواتین کو پانچ اگست کو زمان پارک سے گرفتار کیا تھا، خواتین نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے کسی واقعہ میں ملوث نہیں ہیں، ان کو تھانہ سرور روڑ کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں نذر آتش کرنے میں ملوث ہے۔

lahore

Pakistan Tehreek Insaf

9 May