Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یونان کے جنگلات میں لگنے والی آگ شہری علاقوں تک جا پہنچی

تیز ہواؤں کے باعث آگ پر تیسرے روز بھی قابو نہ پایا جاسکا۔
شائع 23 اگست 2023 11:24pm

یونان میں لگنے والی آگ پر تیسرے روز بھی قابو نہ پایا جا سکا، آگ تیز ہواؤں کے باعث شہری علاقوں تک جا پہنچی۔

ایتھنز کے وسط میں قائم مینیدی کیمپ جہاں 700 کے قریب غیر قانونی تارکین وطن قیدی رکھے گئے ہیں، انہیں مالا کاسا کیمپ، الوداپون، پتڑو اور رالی منتقل کر دیا گیا ۔

اسپرو پیرگوس میں لگنے والی آگ پھیلتی ہوئی اناو لوسا اور مینیدی کے شہری علاقوں تک پہنچ گئی۔

اگر بات کی جائے ترکی یونان بارڈر کی تو وہاں پر بھی ابھی صورتحال کچھ بہتر نہیں ہے۔

یونانی حکومت کی طرف سے خدشہ طاہر کیا جا رہا ہے کہ وہاں پر لگنے والی آگ کی وجہ سے غیر قانونی تارکین وطن کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

آگ بجھانے والا عملہ دن رات آگ بجھانے میں مصروف ہے، لیکن ابھی تک آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔

آگ بجھانے میں ہیلی کاپٹرز، فائر فائٹر طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Greece

wildfire