Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

روس نے طیارہ مار گرایا، ویگنر گروپ کے سربراہ سمیت 10 ہلاک

مسافروں کی فہرست میں یوگینی پریگوژن کا نام بھی شامل
اپ ڈیٹ 23 اگست 2023 11:14pm
تصویر: وائس گریڈ 24
تصویر: وائس گریڈ 24

ولادیمیر پیوٹن کے خلاف بغاوت کرنے والے کرائے کے فوجیوں کے گروپ ”ویگنر“ کے سربراہ یوگینی پریگوژن کے روس میں ایک طیارہ حادثے میں مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہاز میں نو دیگر افراد بھی سوار تھے جو مارے گئے۔

ماسکو سے سینٹ پیٹرزبرگ جانے والے طیارے میں سات مسافر اور عملے کے تین افراد سوار تھے۔

یوکرین میں روسی افواج کی جانب سے لڑنے والے پریگوژن نے روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کے خلاف بغاوت کی تھی اور ماسکو کی طرف مارچ شروع کر دیا تھا، لیکن پیوٹن سے بات کرنے کے بعد اپنا ارادہ بدل لیا تھا۔

اس کے بعد انہوں نے اپنے گروپ سمیت روس چھوڑ کر بیلاروس میں پناہ لی تھی اور مبینہ طور پر وہاں کے فوجیوں کو تربیت بھی دے رہے تھے۔

روسی خبر رساں ایجنسی ”تاس“ کے مطابق روس کی ایوی ایشن اتھارٹی ”روزاویتسا“ نے بدھ کو ایک نجی جیٹ ماسکو کے شمال میں تویر کے علاقے گر کر تباہ ہونے کی اطلاع دی جس میں مبینہ طور پر پریگون بھی سوار تھے۔

مزید پڑھیں

نائجر کی نئی فوجی حکومت نے ’ویگنر گروپ‘ سے مدد مانگ لی

بغاوت ختم ہونے کے بعد ویگنر کی پہلی ویڈیو آگئی، روس سے نکل گئے

روس میں بغاوت پیوٹن کے کمزور اقتدار کا ثبوت ہے، امریکا

مبینہ طور پر کریش ہونے والے ایمبریئر طیارے کو حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مسافروں کی فہرست کے مطابق، ان میں یوگینی پریگوژن کا نام اور کنیت بھی شامل ہے۔

دوسری جانب بی بی سی کے مطابق ویگنر سے منسلک ٹیلی گرام چینل ”گرے زون“ نے اطلاع دی تھی کہ ایمبریئر طیارے کو ماسکو کے شمال میں واقع تویر کے علاقے میں روسی ائیر ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا تھا۔

”گرے زون“ کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے حادثے سے پہلے دو دھماکوں کی آوازیں سنی اور دھویں کی دو لکیریں دیکھیں۔

تاس نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ طیارے نے زمین سے ٹکراتے ہی آگ پکڑ لی۔ طیارہ آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت تک ہوا میں تھا۔

ایجنسی کے مطابق چار لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

Moscow

Plane Crash

Wagner Group

Yevgeny Prigozhin

Wagner