Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد کا سیکٹر جی 14 میدان جنگ بن گیا

مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ
شائع 23 اگست 2023 06:07pm

اسلام آباد کا سیکٹر جی 14 میدان جنگ بن گیا، انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران عوام اور پولیس میں شدید جھڑپ ہوئی۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں ہی 6 بسیں مکمل طور پر جل گئیں۔

مزید پڑھیں

سب کو معلوم ہے عمران خان کو لانے والے جنرل باجوہ اور فیض تھے، نواز شریف

بٹ گرام میں ریسکیو آپریشن کرنے والوں نے حقیقت بتا دی

بھارتی جاسوس سہولت کار سمیت کراچی سے گرفتار

بسیں جلنے کا واقعہ سیکٹر آئی الیون میں سبزی منڈی کے قریب پیش آیا۔

پولیس کے مطابق نیٹکو کی ناکارہ بسیں کافی عرصے سے پیٹرول پمپ کے پاس کھڑی تھیں۔

ریسکیو ٹیموں نے بسوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا، تاہم 6 بسیں مکمل طور پر جل گئیں۔

پولیس کے مطابق بسوں میں بظاہر آگ بجلی کے تاروں میں شاٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

اسلام آباد

Sector G 14

Clash between Police and public