Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 مئی واقعہ: اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع

اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس سہولیات فراہم نہ کرنے کیخلاف اپیل پر کاررواٸی ملتوی
شائع 23 اگست 2023 04:59pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 روز کی توسیع کردی۔

پولیس نے اعجاز چوہدری کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔

مزید پڑھیں

عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

اعجاز چوہدری کو ایک مقدمے میں ڈسچارج، 3 مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اعجاز چوہدری کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے تحریک انصاف کے سینٹر اعجاز چوہدری کے خلاف مقدمے کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کی اور جسمانی ریمانڈ میں 5 ستمبر تک توسیع کردی۔

دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ نے اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس سہولیات فراہم نہ کرنے کے خلاف اپیل پر کاررواٸی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی عدم دستیابی پر ملتوی کر دی۔

سماعت کے دوران پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ اس معاملے ایڈیشل ایڈووکیٹ جنرل نے دلائل دینے ہیں لیکن وہ اپنی بیماری کی وجہ سے آج پیش نہیں ہوسکتے۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے اپیل پر کاررواٸی 28 اگست تک ملتوی کر دی۔

pti

ATC

imran khan

Lahore High Court

pti chairman

ejaz chaudhary

atc lahore

MAY 9 RIOTS

B Class in Jail