جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں ایک دہشتگرد ہلاک
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان 22 اور 23 اگست کی درمیانی شب جھڑپ ہوئی، جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مزید پڑھیں
22 اگست کی صُبح سے رات تک بٹگرام کی تحصیل آلائی میں کیا ہوا
بلوچستان: ضلع کیچ سے تین افراد کی سڑک کنارے گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
دہشتگرد جہنم کے کتے ہیں، دہشتگردی و شدت پسندی کے آگے سرینڈر نہیں کرینگے، نگراں وزیراعظم
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ علاقے میں ممکنہ طور پرپائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا۔
Comments are closed on this story.