Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: خیبرٹیچنگ اسپتال میں 22 سالہ خاتون ٹیکنیشن کی مبینہ خود کشی

واش روم میں خودکشی کرنے والی خاتون نے خود کو زہریلا انجکشن لگایا، ذرائع
شائع 23 اگست 2023 03:37pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاورکے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں کام کرنے والی ٹیکنیشن نے مبینہ خودکشی کرلی ۔

خودکشی کرنے والی ٹیکنیشن کی عمر 22 سال ہے جو اینڈوسکوپی میں کام کرتی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنیشن نے خود کشی وارڈ کے اندر واش روم میں کی اور اس مقصد کیلئے خود کو زہریلا انجکشن لگایا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹوپسی رپورٹ میں وجوہات کا پتہ چلے گا کہ معاملہ خودکشی ہے یا منشیات کے استعمال کا۔

Suicide

Khyber Teaching Hospital

Female technician