Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عادل نے شادی کے بعد میری غیراخلاقی ویڈیوزلاکھوں میں فروخت کیں، راکھی ساونت

ویڈیوز وائرل ہوگئیں تو میں دنیا کو کیا منہ دکھاؤں گی، پریس کانفرنس کے دوران اداکارہ آبدیدہ
شائع 23 اگست 2023 03:08pm
تصویر: پیپنگمون
تصویر: پیپنگمون

بھارت کی متنازع اداکارہ ماڈل راکھی ساونت نے اپنے سابق شوہر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عادل درانی نے ان کی نازیبا اورعریاں ویڈیوز لاکھوں روپے میں دبئی میں فروخت کیں۔

جہاں راکھی کے سابق شوہر اداکارہ پر الزامات عائد کرتے ہوئے حقائق دنیا کے سامنے لانے کا دعویٰ کررہے ہیں وہیں راکھی بھی خاموش نہیں۔

حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران راکھی نے عادل پر سنگین نوعیت کے الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں باتھ روم میں تھی اور عادل میری ویڈیوز بنارہا تھا، اس کے پاس ایسی بہت ساری برہنہ ویڈیوز ہیں جس پر میں خاموش تھی‘۔

اداکارہ نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’اگر وہ ویڈیوز وائرل ہوگئیں تومیں کیا کروں گی، زہرکھا لوں؟ خودکشی کرلوں؟ میں کہاں جاؤں؟دنیا کو کیا چہرہ دکھاؤں گی؟ کس معاشرے میں رہوں گی؟ میں عام لڑکی نہیں بھارت کی سلیبریٹی ہوں، ایک برانڈ ہوں‘۔

مزید پڑھیں

میری شادی خطرے میں ہے، راکھی ساونت

راکھی ساونت کی طلاق کے بعد دُھوم دھڑکے کے ساتھ سڑک کنارے ’بریک اپ‘ پارٹی

’راکھی نے جال میں پھنسایا، سابق شوہرعادل درانی نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

واضع رہے داکارہ راکھی ساونت نے عادل درانی نامی مسلم شخص سے 29 مئی 2022 میں شادی کی تھی، شادی کے کچھ ہی دنوں بعد دونوں کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے اور معاملہ طلاق پر ختم ہوا۔

شادی کے بع راکھی ساونت نےعادل درانی پر دوسری لڑکی سے تعلقات اور ریپ جیسے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔عادل درانی کے خلاف مقدمہ درج کروانے والی راکھی نے بعد ازاں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

عادل درانی کو پولیس نے رواں سال 7 فروری کو گرفتار کیا تھا اور پھر انہیں 21 جولائی کو رہا کردیا گیا تھا۔

Bollywood

شخصیات

Rakhi Sawant