Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان: ضلع کیچ سے تین افراد کی سڑک کنارے گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

مقتولین کے ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے تھے، لیویز حکام
شائع 23 اگست 2023 01:38pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند سے تین افراد کے ہاتھ بندھے گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ضلع کیچ کے علاقے مند میں ملا چات کے مقام پر لیویز کو سڑک کنارے تین لاشیں ملی جنہیں شناخت کے لئے سول اسپتال مند منتقل کردیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق تینوں افراد کی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی جب کہ ملزمان تینوں افراد کو سڑک کنارے فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کے ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے تھے، البتہ لیویز اس سلسلے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

بلوچستان

Kech

Dead Bodies Found