Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حارث رؤف نےاہلیہ کا ساتھ خوش قسمتی قراردے دیا

پاک افغان سیریز کے پہلے ون ڈے میں حارث نے 5 وکٹیں لیں
شائع 23 اگست 2023 01:22pm
تصویر؛ پاک ورلڈ فیکٹ
تصویر؛ پاک ورلڈ فیکٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے نئےدُولہا حارث رؤف نے پاک افغان سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں اپنی شانداد کارکردگی کو شادی سے جوڑا۔ کرکٹر کا کہنا ہے کہ ، ’الحمدللّٰہ اہلیہ میرے لیے خوش قسمت ثابت ہوئیں‘۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک ویڈیو جاری کی۔

ویڈیو میں دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ موجود حارث رؤف کا مختصرانٹرویو شیئر کیا گیا ہے،جس میں وہ اپنی شاندارپرفارمنس کے حوالے سے بات چیت کررہے ہیں۔

حارث رؤف کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد زندگی میں کچھ تبدیلیاں آتی ہیں، الحمدللّٰہ اہلیہ میرے لیے خوش قسمت ثابت ہوئیں۔

پانچ وکٹیں لینے والے کھلاڑی نے کہا کہ کسی بھی سیریز میں ایسی شروعات ہونا بہت ضروری اور اچھا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزگرین شرٹس نے افغانستان کو پہلے ون ڈے میں 142 رنز سے شکست دی تھی۔ حارث رؤف نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

مزید پڑھیں

پاک افغانستان ون ڈے سیریز، قومی اسکواڈ کے 9 کھلاڑی لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئے

حارث رؤف شادی کے فوری بعد اہلیہ کے ساتھ کرکٹ کے میدان میں داخل؟

بابر اعظم نے مسجد نبوی اور حارث رؤف نے مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کردیں

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 24 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔

Haris Rauf

pakistani fast bowler

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)