Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کنگنا رناوت کرن جوہر سے ڈرنے لگیں

کرن جوہر ماضی میں بھی کردار کشی کرچکے ہیں ، کنگنا رناوت کا ٹویٹ
شائع 23 اگست 2023 05:29pm
تصویر: لیتسلی
تصویر: لیتسلی

بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر کرن جوہر نے کچھ دن قبل ٹویٹر کے زریعے مداحوں سے کہا تھا کہ ان کو کنگنا رناوت کی نئی آنے والی فلم کا بے صبری سےانتظار ہے، جس پرکنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ پچھلی بار جب کرن جوہر میری فلم دیکھنے کے اشتیاق میں تھے تو میری کردار کشی کیلئے بدترین مہم شروع ہوگئی تھی۔

کرن جوہر اور کنگنا رناوت بالی ووڈ رائیولز کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

جہاں ایک جانب کرن جوہر فلم اسٹار کے بچوں کو اپنی فلموں میں پروموٹ کرتے ہیں، وہیں کنگنا رناوت بالی ووڈ میں نیپوٹزم کے خلاف بیان دیتی دیکھائی دیتی ہیں۔

کرن جوہر نے کہا کہ وہ کنگنا کی فلم کا انتظار کر رہے ہیں ، کرن کے اس بیان نے کنگنا کےلئے خطرہ کا سائرن بجا دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب آخری بار کرن نے کہا تھا کہ وہ میری فلم دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں تو انہون نے باقائدہ میری کردار کشی کی مہم شروع کی تھی۔

کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ کرن جوہر کے حالیہ بیان کے بعد وہ خوفزدہ ہیں نہ جانے اس بار وہ کیا کرنے والے ہیں۔

مزید پڑھیں

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت فلم فیئر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

رتیک نے کنگنا کو دو ٹوک سنا دی

کنگنا کا بھی ہراساں کیے جانے کا اعتراف

خیال رہے کہ ایک روز قبل کرن جوہر نے کئی برس بعد کنگنا رناوت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان کی نئی فلم ’ایمرجنسی‘ دیکھنے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔

Bollywood

Kangana Ranaut

شخصیات

Karan Johar