Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے کا اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 63 پیسے کا اضافہ ہوا
اپ ڈیٹ 23 اگست 2023 06:39pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملک میں کاروبار ہفتے کے تیسرے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

کاروبار کے دوران پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 63 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 299 روپے 63 پیسے پر بند ہوا۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 312 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ایک روپے 88 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر کی قیمت 299 روپے ایک پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مندی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 217 پوائنٹس کمی کے بعد 47 ہزار 200 پر آگیا جو گزشتہ روز 47 ہزار 417 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

PSX

interbank

USD VS PKR

100 index

dollar prices