بٹگرام حادثہ: بالاکوٹ میں مختلف مقامات پر نصب 9 چیئر لفٹس سیل
خیبرپختونخوا حکومت نے بٹگرام چئیر لفٹ حادثے کے بعد ضلعی انتظامیہ کا این او سی لازمی قراردے دیا۔ ڈپٹی کمشنرز کو ایک ہفتے میں معائنہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کے بعد مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ کے حکم پر بالاکوٹ میں مختلف مقامات پر نصب 9 چئیر لفٹ سیل کردی گئیں۔
خیبر پختونخوا حکومت نے بٹگرام چئیر لفٹ حادثہ کے بعد صوبہ بھر کی چئیر لفٹس کے معائنہ کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دیں کہ تمام کمرشل ،ڈومیسٹک اور تفریحی مقامات کی چئیر لفٹس کی فوری چیکنگ کی جائے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ،دریاؤں اور ندی نالوں کے اوپر چلنے والی سفری چئیر لفٹس کی چیکنگ کی جائے،تمام لفٹس کے ڈیزائن، گنجائش اور ان میں حفاظتی اقدامات کا بھی معائنہ کیا جائے۔
خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق چئیر لفٹس چلانے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے این او سی لینا لازمی ہوگی۔
صوبائی حکومت نے تمام اضلاع کے ڈی سیز کو ہدایت کی ہے کہ چئیر لفٹس کے حوالے سے رپورٹ ایک ہفتہ کے اندر جمع کروادی جائے۔
دوسری جانب مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ کے حکم پر بالاکوٹ میں مختلف مقامات پر نصب 9 چئیر لفٹ سیل کردی گئی ہیں۔۔جن میں مانسہرہ بولی، بانپھوڑہ، گھنول ہنگرائی، پرور بیلہ سچہ کیوائی، ڈونگی سیری ناران گلڈھیری، بھونجہ کی ڈولیاں شامل ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کے مطابق چیئر لفٹ کو ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے حکم پر سیل کیا گیا۔ تاہم چئیر لفٹ سیل ہونے سے درجنوں دیہاتوں کا رابطہ منقطع ہوگیا اور کیوائی کے مقام پر دریائے کنہار پر نصب چئیر لفٹ کی بندش سے پرور کی عوام کی محصور ہوگئے ۔
ڈولی سیل ہونے سے کئی اساتذہ او بچے اور اساتذہ بھی سکول نہ پہنچ سکے جبکہ مانسہرہ بیماروں اور دفاتر جانے والے افراد کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ چئیر لفٹ کی بندش پر پرور کی عوام نے احتجاج کرتے ہوئے ڈولی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بٹ گرام میں آلائی جھنگڑئے پاشتو کے علاقے میں کیبلز ٹوٹنے سے پھنسنے والی چئیر لفٹ سے لوگوں کو نکالنے کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچ چکا، دریا کے اوپر بلندی پر پھنسی ہوئی چئیر لفٹ میں نویں جماعت کے 8 طلباء سوار تھے، جنہیں گھنٹوں کی مشقت کے بعد بچا لیا گیا۔
فضائی آپریشن کے دوران پاک فوج کے کمانڈوز نے چیئرلفٹ تک پہنچ کر 2 بچوں کو نکالا، جس کے بعد فضائی آپریشن معطل کرکے زمینی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
بٹگرام چئیرلفٹ میں پھنسے 3 بچے نمایاں نمبر لے کر نویں جماعت میں کامیاب
خستہ حال اور حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والی چیئر لفٹس فوری بند کرنے کی ہدایت
زمینی آپریشن شروع ہونے کے بعد اندھیرے کے باوجود باقی بچوں کو بچایا گیا۔
فضائی آپریشن کے دوران پاک فوج کے کمانڈوز نے چیئرلفٹ تک پہنچ کر 2 بچوں کو نکالا، جس کے بعد فضائی آپریشن معطل کرکے زمینی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
زمینی آپریشن شروع ہونے کے بعد اندھیرے کے باوجود باقی بچوں کو بچایا گیا۔
Comments are closed on this story.