Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تاریخ کا بڑا ٹرانسپلانٹ، بہن نے اپنا رحم مادر بانجھ بہن کو دے دیا

بانجھ خواتین کیلئے بڑی امید، برطانیہ میں رحم مادرکے ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن
شائع 23 اگست 2023 11:34am
تصویر: ڈی گارزیئن
تصویر: ڈی گارزیئن

برطانیہ میں پہلی بارایک خاتون کے رحم کی کامیاب پیوند کاری کی ہے جس سے ہر سال درجنوں بانجھ خواتین کے لیے بچے پیدا کرنے کے امکانات کھل گئے ہیں۔ رحم کی عطیہ کنندہ خاتون کی بہن ہے۔

برطانیہ کے آکسفورڈ ٹرانسپلانٹ سینٹر کے ماہرسرجنز نے 34 سالہ خاتون کے رحم مادر کے ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن 9 گھنٹے میں مکمل کیا۔

برطانوی شادی شدہ خاتون شادی کے بعد کئی سالوں سے اولاد کی خواہشمند تھیں لیکن رحم میں کچھ پیدائیشی پیچیدگیوں کے باعثماں نہیں بن سکتیں تھیں۔

خاتون کی 40 سالہ بہن رحم کی عطیہ دہندہ ہیں، انکے پہلے ہی اپنے دو بچے تھے۔

اب تک سویڈن، امریکہ، سعودی عرب، ترکی، چین، چیک جمہوریہ، برازیل، جرمنی، سربیا اور بھارت سمیت بین الاقوامی سطح پر 90 سے زائد رحم کی پیوند کاری کی گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں تقریبا 50 بچے پیدا ہوئے ہیں۔

برظانوی ماہرین کے مطابق یہ ایک پیچیدہ سرجری تھی، جس میں ان کی میڈیکل ٹیم کے ایکسپرٹس نے بھر پور حصہ لیا اس کامیاب سرجری کے بعد ان خواتین کی حوصلہ افزائی ہوگی جو عرصہ دراز سے ماں بنننے کی خواہشمند ہیں۔

مزید پڑھیں

پلاسٹک سرجری کا عالمی دن ، پاکستان میں آج بھی اسے خوبصورتی اُجاگرکرنے کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے

لیزر کے ذریعے جلد کی سرجری، کیا یہ مناسب عمل ہے؟

کترینہ کیف کی پلاسٹک سرجری سے پہلے اور بعد کی تصاویر

دوسری جانب برطانیہ میں ایک اور خاتون کے رحم کی دوسری پیوند کاری رواں سال موسم خزاں میں کی جائے گی، جبکہ مزید مریض تیاری کے مراحل میں ہیں۔

صحت

Women

Plastic Surgery

womb transplant