Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اب ہوٹل میں کھانا کھانے کے ساتھ بال بھی دھلوائیں

مالکان کے مطابق ان کے لذیذ گرما گرم کھانوں کی مہک صارفین کے سرمیں بس جاتی ہے۔
شائع 23 اگست 2023 04:18pm
تصویر: انسائیڈر
تصویر: انسائیڈر

’ہائے ڈی لاؤ‘ چین کے سب سے بڑے ریسٹورنٹ کی فرنچائز ہے جس نے اپنے کسٹمرز کیلئے بالوں کو شیمپو سے دھونے کی سہولت متعارف کروائی ہے۔

چین کے شہر ووچی میں ایک ریسٹورنٹ میں گاہکوں کیلئے بال دھونے کی سروس متعارف کروا دی گئی۔

’ہائے ڈی لاؤ‘ نامی اس ریسٹورنٹ میں کسٹمرز کیلئے ناصرف مینو زبردست ہے بلکہ ساتھ ساتھ بالوں کو شیمپوسے دھونے کی سہولت بھی موجود ہیں۔ لیکن اس سروس کے لئے ایک شرط لازم ہے۔

بال دھونے کی سہولت صرف ان کسمٹرز کو دستیاب ہوگی جو ایک مخصوص رقم کا کھانا خریدیں گے۔

بال دھلوانے کیلئے کسٹمرز اپنی پسند کے شیمپو کا انتخاب کریں گے، ان کے سر کا مساج بھی کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

آپے سے باہر بیل رسی چھڑا کر ریسٹورنٹ میں گھس گیا، ویڈیو وائرل

یہ ڈش کھائیں اور ریسٹورنٹ میں سونے کی سہولت پائیں

ریسٹورنٹ فرنچائز کا کہنا ہے کہ ہمارے لذیذ گرما گرم کھانوں کی مہک صارفین کے سرمیں بس جاتی ہے۔

بال دھونے کی سہولت فراہم کرنے کے اقدام کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔

china

Hair Care

Weird Experiment

Famous Restaurant